حکومت نے پنجاب کے تمام اضلاع میں واساز کے قیام کا فیصلہ کر لیا
09-22-2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کا لاہور واسا کی طرز پر تمام اضلاع میں واساز کےقیام کا فیصلہ، سیکرٹری ہاؤسنگ نے واساز کےقیام کی ورکنگ کا ٹاسک ڈی جی واسا پنجاب کو سونپ دیا۔
اس سے قبل 19 اضلاع میں واساز کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے، پنجاب حکومت واسا لاہور کی طرز پر تمام وسائل کیساتھ واساز قائم کررہی ہے، واساز کو قابل افسران دینے کیلئے وزیرہاؤسنگ کے سربراہی میں سرچ کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔ نئےواسازکےقیام کےبعدجدیدمشینری ، افسران ، وسائل فراہم کرنا محکمہ ہاؤسنگ کی ذمہ داری ہوگی، ڈی جی واساپنجاب طیب فرید واساز کے قیام پر حکمت عملی اور ریونیو جنریشن پلان پر کام کررہے۔ نئےواسازکےقیام کےبعدافسران وملازمین کی تنخواہیں، مشینری خریداری، لاجسٹک سپورٹ بڑاچیلنج ہوگا، نئےواسازکےقیام سے اربن فلڈنگ اور سیلابی صورتحال سےنمٹنےکیلئےخاطرخواہ مددملےگی۔