محکمہ ہیلتھ نے ڈاکٹرز و طبی عملے کی بیرون ملک رخصت کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں

09-22-2025

(لاہور نیوز) ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز و طبی عملے کی بیرون ملک رخصت کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو بھجوانے سے قبل انسٹیٹیوشنز درخواستوں  کی سکروٹنی کریں، رخصت کیلئے درخواست گزار کی چھٹی کی انٹائٹلمنٹ لازمی چیک کی جائے، یہ بھی بتایا جائے کہ درخواست گزار پہلے کتنی بیرون ملک رخصت حاصل کر چکا ہے۔ مراسلہ کے مطابق رخصت سے ہسپتال و میڈیکل انسٹیٹیوشنز کی ورکنگ متاثر نہ ہونے کی تصدیق لازم ہے، میڈیکل انسٹیٹیوشنز کے سربراہان کی سکروٹنی کی حامل درخواستیں تسلیم ہونگی اور انسٹیٹیوشنز و ہسپتالوں کے سربراہان درخواستیں جانچ پڑتال کے بعد محکمہ کو بھجوائیں گے۔