قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ
09-22-2025
(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس 29ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے اجلاس طلب کرنے کی سمری وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے ارسال کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین اسمبلی کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔