پاک بھارت ٹاکرا، محسن نقوی سے ملاقات کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند
09-21-2025
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں آج ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ، جس کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔
آئی سی سی اکیڈمی کےاوول ٹو میں پریکٹس سیشن کے دوران چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں کے حوصلے بلند کیے۔ چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سےگفتگو بھی کی۔ کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبےکے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔ محسن نقوی کی آمد پر بھارتی سپورٹنگ سٹاف اور کھلاڑی اپنا ٹریننگ سیشن ختم کرکے ہوٹل چلے گئے۔ اس سے قبل پاکستانی اور بھارتی فینز نے آئی سی سی اکیڈمی آمد پر پاکستان ٹیم کا استقبال کیا۔ بھارتی کرکٹ فینزنے فخر زمان کے ساتھ تصاویر لیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔