پنجاب:گوداموں میں موجود گندم ذخائرکی فزیکل ویری فکیشن اورجیو ٹیگنگ کا آغاز
09-20-2025
( لاہور نیوز) پنجاب کے گوداموں میں موجود گندم کے ذخائر کی فزیکل ویری فکیشن اور جیو ٹیگنگ کا آغاز کر دیا گیا۔
سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی ہدایت پر 4 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ اینڈ بجٹ شزہ رحمان مانیٹرنگ کمیٹی کی سربراہی کریں گی، مانیٹرنگ کمیٹی پنجاب کے تمام اضلاع میں پیرا فورس اور فوڈ ڈائریکٹوریٹ کے اشتراک سے ڈیٹا اکٹھا کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ کے مانیٹرنگ ونگ نے بھی کام کا آغاز کر دیا ہے۔