باٹا پور: سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، ایک ملزم اپنے ساتھی کی گولی سے ہلاک
09-20-2025
(لاہور نیوز) باٹا پور کے علاقے میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم اپنے ساتھی کی گولی سے ہلاک ہو گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا، سی سی ڈی ٹیم نے رکنے کا اشارہ کیا، جواب میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ساتھی کی گولی سے ہلاک ہو گیا، ملزم کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی ہے۔