فرق کی رقم اور سکیورٹی فیس کی ادائیگی پر آر ایل این جی کنکشنز کی اجازت
09-20-2025
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے گیس کنکشنز کے حصول کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔
وزارت پٹرولیم نے گیس کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ جو صارفین پہلے ہی ڈیمانڈ نوٹس ادا کر چکے ہیں، وہ اب فرق کی رقم اور سکیورٹی فیس جمع کرا کے آر ایل این جی کنکشن کے اہل ہو سکیں گے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے حکومت کی ہدایات کے مطابق حکمت عملی پیش کی، حکومت کا یہ اقدام ملک بھر میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں اضافے اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اہم قدم ہے۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ یہ اقدام عوامی ضروریات کو ترجیح دینے کیلئے کیا گیا ہے تاکہ توانائی کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہ ہو اور شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔