مون سون کا 11واں سپیل،آج پھرلاہورمیں بارش کا امکان

09-19-2025

(لاہور نیوز) مون سون کا 11واں سپیل،آج بھی لاہور میں 70 فیصد تک بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بارش کے باوجود  شہر میں حبس اور گرمی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔  ماہرین کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ  5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو دوران بارش احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔