سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ پر تشدد، فوٹیج وائرل، وزیر تعلیم کا نوٹس
09-19-2025
(ویب ڈیسک) سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ رانا نعیم پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے واقعہ پر نوٹس لے لیا۔
وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان ہاتھوں میں ڈنڈے لئے سی ای او ایجوکیشن کے دفتر کی طرف جارہے ہیں، ملزمان نے دفتر کے اندر گھس کر دروازہ بند کرلیا،موقع پر موجود لوگوں نے حملہ آوروں کو تشدد سے منع کرنے کی کوشش کی، ملزمان سی ای او ایجوکیشن کو گھسیٹتے ہوۓ دفتر سے باہر لے گئے، واقعہ میں سی ای او ایجوکیشن شدید زخمی ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ رانا نعیم پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ۔