جعلی ورک ویزہ پر بیلجیئم جانے والے 2 افراد گرفتار

09-19-2025

(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان  نے بتایا ہے کہ ملزمان کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، دونوں ملزمان کے پاسپورٹ پر بیلجیئم کے جعلی ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔ ملزمان  نے ویزے ایجنٹوں سے حاصل کئے تھے جس کے لئے انہوں  نے 80 لاکھ روپے دیئے تھے۔