کاہنہ : معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2 افراد زخمی

09-19-2025

(لاہور نیوز) کاہنہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ ، 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 17 سالہ عمر اور 35 سالہ عادل شامل ہیں ۔ دونوں زخمی طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیے گئے ۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ پولیس نے مزید کہا کہ  ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔