لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ ، ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت
09-19-2025
(لاہور نیوز) شہر میں منکی پاکس کا خطرہ پھیلنے لگا۔
لاہور میں منکی پاکس کے مریض کی تصدیق ہو گئی، جنرل ہسپتال میں زیر علاج رحمت علی منکی پاکس میں مبتلا ہو گیا۔ رحمت علی کو منکی پاکس کی علامات کے ساتھ داخل کیا گیا، محکمہ صحت کی ریفرنس لیب میں منکی پاکس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ ایم ایس جنرل ہسپتال نے بتایا کہ رحمت علی کو آئسولیشن میں علاج کیلئے رکھا گیا ہے۔