بڑھتی ہوئی فیسوں کیخلاف مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا کا احتجاج
09-18-2025
(لاہور نیوز) بڑھتی فیسوں کیخلاف مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے پی ایم جی چوک میں سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا۔
احتجاج میں سول لائنز کالج، سائنس کالج اور پنجاب یونیورسٹی کےطلبا شریک ہوئے، طلبا نے تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی فیسوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ فیسوں میں اضافے کیخلاف طلبا نے مال روڈ پی ایم جی چوک پر مظاہرہ کیا اور سڑک بلاک کر کے فیسوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔