ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام
09-18-2025
(لاہور نیوز) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام سونا بھی 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے پر برقرار رہا۔ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے، سرمایہ کار مالیاتی منڈیوں میں پیدا ہونے والے خطرات کے پیشِ نظر اپنے سرمائے کے تحفظ کے لئے تیزی سے سونے کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔