پراپرٹی ٹیکس چوروں اورسہولت کاروں کےگرد گھیرا تنگ
09-18-2025
(ویب ڈیسک) پراپرٹی ٹیکس چوروں اور محکمے میں موجود سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
پراپرٹی ٹیکس چوری کرنے والوں سے بقایا جات جرمانوں سمیت وصول کیے جائیں گے جبکہ اس میں ملوث افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائیاں کی جائیں گی۔ ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق دو زونز سے ساڑھے 300 سے زائد غیرتشخیص شدہ یونٹس پکڑے گئے ہیں۔ عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ اربن یونٹس سے ڈیٹا لے کر لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں خود دورے کروں گا جبکہ دیگر ریجنز میں اے ڈی جی اور دیگر ٹیمیں غیرتشخیص شدہ یونٹس کی نشاندہی کریں گی، جنوری سے اب تک پانچ لاکھ غیرتشخیص شدہ یونٹس سسٹم میں شامل کیے جا چکے ہیں اور اگلے دو ماہ میں مزید یونٹس بھی سسٹم میں لائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال پراپرٹی ٹیکس میں 13 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے، شہری ایکسائز کے پورٹل پر جا کر خود بھی اپنی پراپرٹیز کی تشخیص کر کے اپلوڈ کر سکتے ہیں، پراپرٹی ٹیکس چوری روکنے کے لیے انٹرنل آڈٹ کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔