ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

09-17-2025

(لاہور نیوز) ایف آئی اے لاہور زون کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزموں کے خلاف کاروائیاں جاری۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور  نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار  کرلیا،ملزم زبیر سلیم کو شاہ عالم مارکیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی میں ملوث ہے،ملزم کے قبضے سے 1 کروڑ 3 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے، گرفتار ملزم سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔