رواں سال اڑھائی ہزار سے زائد قمار باز گرفتار، کروڑوں روپے برآمد
09-17-2025
(لاہور نیوز) رواں سال قمار بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاہور پولیس نے ہزاروں جواریے گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے بھی برآمد ہوئے۔
ماہ ستمبرمیں171ملزم گرفتار،48 مقدمات درج ہوئے ۔ملزموں سےداؤپرلگی7لاکھ80ہزارروپےسےزائدرقم برآمد ہوئی، رواں سال میں 2791ملزمان گرفتار،713مقدمات درج ہوئے ، ملزموں سے1کروڑ30لاکھ83ہزارروپے سے زائدداؤ پر لگی رقم برآمد ہوئی۔ سی سی پی او نے جوئےکےاڈوں اورآن لائن جوئےکیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنیکا حکم دیا، ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کامستقبل داؤپرلگانےوالوں کیساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی ،جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ریڈ کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن گیمبلنگ میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے جبکہ آن لائن جوئےسمیت تمام فراڈ ایپلی کیشنزپرکڑی نظررکھی جائے، جرائم سے پاک معاشرے کا قیام ہمارا مشن ہے۔