لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا بحران، 62 ہزار سے زائد خراب

09-17-2025

(ویب ڈیسک) لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا بحران شدت اختیار کر گیا جہاں خراب ہونے والے میٹرز کی تعداد 62 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

دستاویزات کے مطابق کمپنی کی جانب سے نیپرا قوانین کے تحت میٹرز کی تبدیلی کا عمل فی الحال منجمد کر دیا گیا ہے، کمپنی نے تمام سٹورز سے خراب میٹرز کے اجرا کا عمل روک دیا ہے اور گزشتہ دو ماہ سے ڈیفیکٹو کوڈ کے تحت متبادل میٹرز سٹاک میں نہیں پہنچ سکے۔ میٹرز کی عدم فراہمی کے باعث خراب میٹرز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اب صارفین کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بلز جاری کئے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے بیشتر صارفین کے بلوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔