لاہور میں 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے مقررہ قیمتوں پر دستیاب
09-17-2025
(لاہور نیوز) لاہور شہر میں 10 اور 20 کلو گرام آٹے کے تھیلوں کی ترسیل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 905 روپے مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے 1808 روپے میں دستیاب ہیں۔ تاہم، نجی کمپنیاں پیکنگ شدہ آٹے کو مہنگے داموں فروخت کر رہی ہیں، جہاں 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 800 روپے میں بیچا جا رہا ہے جو صارفین کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ سرکاری سطح پر آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ عوام کو آسانی فراہم کی جا سکے، لیکن نجی سیکٹر میں مہنگائی نے قیمتوں کو بڑھا دیا ہے۔