مناواں : فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق،3 راہگیر زخمی

09-17-2025

(لاہور نیوز) مناواں کے علاقے اعوان ڈھائے والا میں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ،فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 3 راہ گیر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 28 سالہ فیاض کے نام سے ہوئی، لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ،زخمی راہ گیروں میں 42 سالہ لیاقت، اس کا بیٹا 11 سالہ وقاص اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے،تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  ایس پی کینٹ قاضی علی رضا سمیت بھاری نفری نے موقع سے شواہد اکٹھے کئے۔ایس پی کا کہنا تھا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ،فائرنگ میں ملوث ملزموں  کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔