ایشیا کپ تنازع: پاکستان کا مطالبہ تسلیم، آئی سی سی نے میچ ریفری تبدیل کر دیا
09-16-2025
(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاکستان کل شیڈول کے مطابق یو اے ای کیخلاف اپنا میچ کھیلے گا۔ یاد رہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاک بھارت میچ کے دوران کپتان سلمان آغا کو ہاتھ ملانے سے منع کیا تھا۔ قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی جانب سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔