محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں پر سے پابندی اٹھا لی
09-16-2025
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں پر سے پابندی اٹھا لی، اب اوپن میرٹ، ترقی، باہمی سرپلس اور ڈسپوزل پر موجود اساتذہ اپلائی کر سکیں گے۔
محکمہ ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ 22 سے 28 ستمبر تک آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی، 4 اکتوبر تک درخواستوں کی تصدیق مکمل کی جائے گی جبکہ 15 اکتوبر سے اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔ دوسری جانب سکول ٹیچرز انٹرن کی عارضی اسامیوں پر بھی بھرتی جاری ہے تاہم ایس ٹی ائیز پر اپلائی کرنے والے امیدوار پریشان ہیں کہ اگر ان کی تعیناتی کے چند دن میں ہی کوئی استاد آ گیا تو کنٹریکٹ کے مطابق ان کی انٹرن شپ ختم ہو جائے گی۔