لاہور، راولپنڈی بلٹ ٹرین کا فاسٹ ٹریک منصوبہ: 4 آپشنز پر ورکنگ گروپ کی تجاویز
09-16-2025
(لاہور نیوز) لاہور، راولپنڈی بلٹ ٹرین کے فاسٹ ٹریک منصوبے کے 4 آپشنز پر ورکنگ گروپ کی تجاویز سامنے آ گئیں۔
بلٹ ٹرین کے لئے نیا ٹریک بچھایا جائے گا، اس ٹریک کے لئے چار آپشن تشکیل دی گئی ہیں، پہلی آپشن کا تخمینہ 436 ارب ، وقت اڑھائی گھنٹے ہو گا، دوسری آپشن میں لاگت 530 ارب ہو گی، تیسری آپشن میں اخراجات کا تخمینہ بڑھ کر 609 ارب روپے ہو جائے گا اور چوتھی آپشن میں لاگت سب سے زیادہ آئے گی جو 733 ارب روپے ہو گی جبکہ پنجاب حکومت اس منصوبہ کو "یوزر پے ماڈل" پر چلائے گی۔ پاکستان ریلوے اس منصوبے کے لئے ٹریک بچھانے کے لئے زمین اور رائٹ آف وے فراہم کرے گی، لاہور تا راولپنڈی فاسٹ ٹریک بلٹ ٹرین منصوبہ پر عملدرآ،د سے لاہور سے راولپنڈی کے سفر کا دورانیہ 2 سے اڑھائی گھنٹے ہو جائےگا، پنجاب حکومت اور پاکستان ریلوے کے حکام نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئےسر جوڑ لیے ۔ حکومت اور ریلوے کے درمیان بات چیت میں چار آپشنز زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق آپشن ون میں منصوبے کی لاگت 436 ارب روپے اور وقت 2 گھنٹے 30 منٹ، آپشن ٹو میں لاگت 530 ارب روپے اور وقت 2 گھنٹے 20 منٹ، آپشن تھری میں لاگت 609 ارب روپے اور وقت 2 گھنٹے 5 منٹ جبکہ آپشن فور میں لاگت 733 ارب روپے اور وقت صرف 1 گھنٹہ 45 منٹ تجویز کیا گیا ہے تاہم کثیف آبادی والے علاقوں ک سے گزرنے کے باعث چوتھے آپشن کو کم قابل عمل تصور کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق منصوبے کے بعد لائن کپیسٹی 18 ٹرینوں سے بڑھ کر 120 ٹرینوں تک ہو جائے گی اور ابتدائی ڈھانچے کے تحت اس کیلئے 28 سالہ کنسیشن پیریڈ تجویز کیا گیا ہے۔