لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کے شیڈول کا اعلان

09-16-2025

(ویب ڈیسک) لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ نتائج کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان 17 ستمبر کو کرے گا۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان 17ستمبر سہ پہر 4بجے کیاجائیگا،انٹرپارٹ ٹو نتائج کا باقاعدہ اعلان 18 ستمبر کو صبح 10 بجے کیا جائے گا۔  بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں ڈھائی لاکھ سے زائد امیدواروں نے شرکت کی تھی۔