کاہنہ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی
09-16-2025
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا، جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت ساحل کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، واقعے کے فوراً بعد زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے فرار ہونے والے تین ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان سنگین جرائم میں ملوث تھے جن کا ریکارڈ سی سی ڈی کے پاس موجود ہے۔ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس ٹیموں کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ فرار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔