پاک جنوبی افریقہ ویمن ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

09-16-2025

(لاہور نیوز) پاک جنوبی افریقہ ویمن ون ڈے سیریز، تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے لئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ورلڈ کپ سے قبل اس سیریز سے فائدہ ہو گا، کوشش ہوگی جیسے یہاں کھیلیں ویسے ہی سری لنکا میں کھیلیں۔ جنوبی افریقہ کی کپتان نے کہا سیریز کافی چیلنجنگ ہو گی، کامیابی حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گی، شائقین کو دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملے گا۔