لاہور ایئرپورٹ رن وے کی مخصوص اوقات میں بندش کا آج آخری روز

09-15-2025

(لاہور نیوز) لاہور ایئرپورٹ رن وے کی مخصوص اوقات میں بندش کا آج آخری روز ہے، رن وے بندش کے خاتمے کے لیے ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹم جاری کیا جائے گا۔

مون سون کے موسم میں پرندوں کی بھرمار کے باعث رن وے کو اڑھائی ماہ کے لیے مخصوص اوقات کار میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لاہور ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے 15 ستمبر تک صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہا۔ ذرائع کے مطابق رن وے بندش کے خاتمے کے لیے ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹم جاری کیا جائے گا، اس کے علاوہ تمام ایئر لائنز کی جانب سے پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ایئر لائنز انتظامیہ کو باقاعدہ نوٹم کا انتظار ہے۔