غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کیلئے این آر ای لازمی قرار دے دیا گیا
09-14-2025
(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے کہا ہے کہ غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کیلئے نیشنل رجسٹریشن ایگزام (این آر ای) لازمی ہو گا۔
ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق مریضوں کی حفاظت پی ایم ڈی سی کی اولین ترجیح ہے، غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کیلئے این آر ای لازم ہے، پروویژنل رجسٹریشن صرف تسلیم شدہ غیرملکی اداروں کے گریجویٹس کو مل سکتی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق غیر تسلیم شدہ اداروں کے گریجویٹس پہلے این آر ای پاس کریں گے، ای سی ایف ایم جی فہرست والے اداروں کے گریجویٹس ہی این آر ای کے اہل ہیں، رجسٹریشن کے4 سے7 ہزارکیس زیر التوا ہونے کا دعویٰ غلط ہے، حقیقت میں صرف 700 کیسز زیر التوا تھے جبکہ کئی امیدوار فیس ایڈجسٹ کرا چکے ہیں۔ ترجمان پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ این آر ای امتحان نومبر 2025 میں ہے، اس بابت شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا، دنیا کے ہر ملک میں لائسنسنگ امتحان لازمی ہے۔