چوہنگ: پاک بھارت ٹاکرا، سیلاب متاثرین کیلیے بڑی سکرین لگانے کی تیاریاں

09-14-2025

(لاہور نیوز) ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرا کے موقع پر چوہنگ میں سیلاب متاثرین کیلئے بڑی سکرین لگانے کی تیاریاں جاریں۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے خیمہ بستی میں سکرین نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر رہنما جماعت اسلامی پی پی 169 احمد سلمان بلوچ  الخدمت سیلاب خیمہ بستی چوہنگ میں موجود رہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ  نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے قائم عارضی خیمہ بستی کے مکینوں سے ملاقات کی اور پاک انڈیا ایشیا کپ ٹاکرا کیلئے بڑی سکرین کی تیاری کا جائزہ لیا۔