شیرا کوٹ: ڈولفن سکواڈ نے 12کلو سے زائد ہیروئن پکڑ لی
09-14-2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 12کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔
سیکٹر انچارج اکبر ڈوگر نے ڈولفن ٹیم کے ہمراہ بابو صابو ٹرک اڈاکےقریب سے ہیروئن برآمد کی، پولیس کا کہنا ہے کہ ہیروئن کو ایک بڑی بوری میں پیک کیا گیا تھا تاہم موقع سے کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔ ڈولفن سکواڈ سیکٹر انچارج اکبر ڈوگر کا کہنا ہے کہ ہیروئن تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دی گئی ہے، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔