جیل اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے درمیان معاہدے پر دستخط
09-14-2025
(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ میں جیل اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے درمیان معاہدے پر دستخط، آئی جی جیل میاں فاروق نذیر اور جنرل منیجر این آر ٹی سی سید عامر جاوید نے معاہدے پر دستخط کیے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری فضل الرحمان، ڈی آئی جی پریزن سالک جلال، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن، ریجنل جنرل مینجر بریگیڈیئر زاہد محمود اور پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر سید مظفر احمد اس موقع پر موجود تھے۔ سیف جیل منصوبے کے تحت پنجاب کی جیلوں میں 12071 جدید کیمرے نصب ہونگے، پنجاب حکومت نے سیف جیل منصوبے کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے ہیں، جیلوں میں 615 پنک بٹن اور پبلک ایڈریس سسٹم، 328 باڈی کیم نصب ہونگے، پنجاب کی جیلوں میں 615 واکی ٹاکی سسٹم اور 41 ایکس رے باڈی سکینرز نصب ہونگے۔ جیلوں میں 41 انڈر وہیکل سرویلنس سسٹم اور فیشل رکگنیشن سسٹم نصب ہونگے، سکیورٹی میں بہتری کیلئے 133 سافٹ ویئرز اور جیلوں کے 24 ویڈیو کانفرنس سسٹم معاہدے کا حصہ ہونگے، تمام ملاقاتیوں پر نظر رکھنے کیلئے وزیٹر مینجمنٹ سسٹم آپریشنل ہو گا جبکہ کیمرے ملزمان اور جیل عملے کی حاضری اور نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے۔ جیلوں میں کسی بھی خلافِ ضابطہ حرکت پر آٹومیٹک الارم جنریٹ ہو گا، این آر ٹی سی ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر پرفارمنس رپورٹ جمع کروائے گا، دسمبر تک 11 سنٹرل جیلوں اور مرکزی دفاتر میں منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں منصوبے کی تکمیل کیلئے جون 2026 کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے، منصوبے کی تکمیل کیساتھ 5 سال آپریشنز اینڈ مینٹی ننس کیلئے بھی معاہدہ طے پایا ہے تاہم کیمروں کی تنصیب کے پراجیکٹ میں سیف سٹیز اتھارٹی تکنیکی معاونت کریگی۔