فیروزوالا کے علاقے سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

09-14-2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے علاقے فیروزوالا کے علاقے سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں فیکٹری ایریا کے علاقے میں کھیتوں سے برآمد ہوئیں، دونوں نامعلوم افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر ابتدائی کارروائی شروع کر دی، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو قتل کرنے کے بعد یہاں لا کر پھینکا گیا، تاہم مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہے ہیں۔