برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے تک کمی، 569 روپے فی کلو مقرر
09-13-2025
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں وقتی کمی کے باوجود نرخوں کا عدم استحکام برقرار ہے۔
برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو تک کمی ہوئی ہے اور نئی سرکاری قیمت 569 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے مگر شہریوں کو صافی گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 15 روپے کمی ہوئی ہے، فارم گیٹ ریٹ 365 روپے، ہول سیل ریٹ 379 روپے اور پرچون ریٹ 393 روپے فی کلو مقرر کئے گئے ہیں، مگر مختلف مارکیٹس میں ان نرخوں پر عملدرآمد دیکھنے میں نہیں آ رہا۔ انڈوں کی قیمتیں بھی غیر مستحکم ہیں، فی درجن قیمت 305 روپے مقرر ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی فی پیٹی 9,030 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں اور پرائس کنٹرول حکام کی عدم توجہی واضح ہے۔