تجاوزات کیخلاف دوران آپریشن پیرا فورس پر حملہ: مقدمہ درج ، 3 ملزمان گرفتار

09-12-2025

(لاہور نیوز) غالب مارکیٹ کے علاقہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پیرا فورس پر حملہ کرنے والوں کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

فردوس مارکیٹ گلبرگ میں قائم ہوٹل کے ملازمین نے حملہ کیا، حملے کے دوران پیرا فورس کے اہلکاروں پر تشدد کے ساتھ ساتھ ان کی وردیاں پھاڑ دی گئیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایف آئی آر میں جان سے مارنے کی دھمکیاں، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات کے علاوہ سرکاری ملازمین پر حملہ اور چوری کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔     شیئر کریں: