کیمپ جیل میں ملازمین کیلئے لائبریری قائم کر دی گئی
09-12-2025
(لاہور نویز) آئی جی جیل خانہ جات کی ہدایت پر کیمپ جیل لاہور میں ملازمین کیلئے لائبریری قائم کر دی گئی۔
سپرنٹنڈنٹ جیل ظہیر ورک نے بتایا کہ کیمپ جیل میں ملازمین کیلئے لائبریری قائم کردی گئی،لائبریری میں مختلف موضوعات پر مبنی کتب رکھی گئی ہیں، افتتاح ڈی آئی جی جیل محسن رفیق ،موٹیویشنل سپیکرقاسم علی شاہ اور مصنف و محقق علامہ عبدالستار عاصم نے کیا سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ قیدیوں کی تمام بیرکس میں کتابیں رکھی گئی ہیں ،ملاقاتیوں کیلئے ویٹنگ ایریاز میں کتابیں فراہم کی گئیں ،ملازمین ڈیوٹی اوقات سے فری ہوکر کتب بینی کرسکیں گے،ابتدائی طور 3ریکس کتابوں کے رکھے گئے ہیں ،آنے والوں دنوں میں مزید کتابوں کا اضافہ کیا جائےگا۔ مصنف و محقق علامہ عبدالستار عاصم کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن ہے کہ ہر ہاتھ میں کتاب ہو، ہم قیدیوں کو معاشرے کا مفید اور مثبت سوچ کا حامل انسان بنانے کے لیے کوشاں ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ قیدیوں کا رشتہ جرائم سے نہیں بلکہ کتاب سے جڑے، ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ روپے کی کتب جیلوں میں مہیا کر رہے ہیں۔ قاسم علی شاہ نے ڈی آئی جی جیل اور جیل ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کتاب بینی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کتاب سے جڑے رہنےپر زور دیا۔