لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے امیدواروں کی انتخابی مہم

09-12-2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے امیدواروں کی انتخابی مہم جاری ہے۔

احسن بھون گروپ کے صدارتی امیدوار عامر راجہ  نے انتخابی مہم تیز کر دی، انتخابی مہم میں سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار صفدر تارڑ، سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے وکلا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔  صدارتی امیدوار راجہ عامر کا کہنا ہے کہ منتخب ہونے کے بعد وکلا سے کئے گئے وعدے پورے کروں گا، وکلا کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات کریں گے۔  سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار صفدر تارڑ کا کہنا تھا کہ راجہ عامر پروفیشنل وکیل ہیں، صدارتی امیدوار راجہ عامر بڑے مارجن سے کامیاب ہوں گے۔