سی سی ڈی اقبال ٹاؤن سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک
09-12-2025
(لاہور نیوز) شیرا کوٹ میں سی سی ڈی اقبال ٹاؤن سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت توحید کے نام سے ہوئی،ملزم موٹرسائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔