لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ، سورج صبح سویرے ہی تیور دکھانے لگا

09-12-2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج نے صبح سے ہی اپنی تپش دکھانا شروع کر دی جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث حبس میں اضافہ اور موسم مزید غیر آرام دہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا فی الحال کوئی امکان نہیں اور آئندہ چند روز تک موسم اسی طرح گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔