ڈیفنس: نشے میں دھت خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

09-11-2025

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے نشے میں دھت خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا۔

ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ ڈیفنس کےعلاقے میں ملزم کار سوار خاتون کو ہراساں کر رہا تھا، خاتون نے پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم کو ہراسمنٹ سےمتعلق آگاہ کیا۔ ملزم عثمان سے 2 بوتل شراب برآمد ہوئی ہیں تاہم ملزم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس سی کےحوالے کر دیا گیا ہے۔