گجرپورہ: اندھی گولی سے کم سن بچی زخمی، مقدمہ درج
09-11-2025
(لاہور نیوز) گجرپورہ پولیس نے اندھی گولی لگنے سے 7 سالہ بچی کے زخمی ہونے سے متعلق واقعہ کا کئی روز بعد مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے، سپر ٹاؤن کی رہائشی عنایہ 6 ستمبر کو اندھی گولی کا نشانہ بنی تھی۔ والد عثمان نے بتایا کہ عنایہ تاحال تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے، والد نے اپیل کی ہے کہ شہر بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی یقینی بنائی جائے۔