پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق حکومت کا سروے کروانے کا پلان جاری

09-11-2025

(لاہور نیوز) سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومت پنجاب نے صوبہ میں سروے کروانے کا پلان جاری کر دیا۔

چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، حافظ آباد سمیت 10 اضلاع میں سروے 12 ستمبر سے شروع ہو گا، جھنگ، ملتان، اوکاڑہ اور مظفر گڑھ سمیت 13 اضلاع میں سروے 18 ستمبر کو شروع ہو گا جبکہ قصور، راجن پُور، رحیم یار خان میں سروے 20 ستمبر سے شروع ہو گا۔ سروے میں ہر قسم کے نقصان کا ریکارڈ مرتب کیا جائیگا، اربن یونٹ، لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، پی آئی ٹی بی سروے کنڈکٹ کرینگی۔