پنجاب میں سیلابی صورتحال: پی پی ایس سی کے امتحانات ملتوی
09-11-2025
(لاہور نیوز) پنجاب میں سیلابی صورتحال، پی پی ایس سی کی جانب سے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔
جنوبی پنجاب کے امیدواروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا، انسپکٹر لیگل پنجاب پولیس اور دیگر محکموں کے امتحانات 13 اور 14 ستمبر کو ہونے تھے وہ ملتوی کر دیئے گئے۔ چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی ہدایت پر فیصلہ کیا گیا، ممبر امتحان مرزا سہیل عامر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، ملتوی امتحانات 20 اور 21 ستمبر کو پی پی ایس سی امتحانی مرکز جوہر ٹاؤن میں ہوں گے، پی پی ایس سی کی جانب سے امتحانات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی، ترجمان پی پی ایس سی سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا، سیلابی صورتحال کے باعث امیدواروں کی مشکلات کو مدنظر رکھا گیا،امیدواروں کو ایس ایم ایس، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا امتحانات میں 434 اسامیوں پر امیدواروں نے شرکت کرنا تھی، امتحانات میں 8 ہزار سے زائد امیدواروں نے شامل ہونا تھا۔