بانی پاکستان قائد اعظم کا یوم وفات، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں دعائیہ تقریب

09-11-2025

(لاہور نیوز) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے 77 ویں یومِ وفات پر خصوصی دعا و فاتحہ خوانی کی گئی، آپریشنز کمانڈر سیف سٹی، سٹاف اور مختلف فورسز کے نمائندگان نے خصوصی شرکت کی، سیف سٹی افسران نے بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عظیم خدمات کو سراہا۔ خصوصی تقریب میں قائد اعظم کی جدوجہد، قیادت و اصولوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔