پارٹنر سکولوں میں کوالٹی اشورنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

09-11-2025

(لاہور نیوز) ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 23 ستمبر کو پارٹنر سکولوں میں کوالٹی اشورنس ٹیسٹ لینے کا اعلان کر دیا۔

ٹیسٹ 3 مضامین اردو، انگریزی اور حساب کا لیا جائے گا، ٹیسٹ دوسری تا پانچویں جماعت تک کے 50 فیصد بچوں کا لیا جائے گا۔ ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے بچوں کا 40 فیصد نمبر لینا لازمی ہو گا، خراب نتائج دینے والے پارٹنر سکولوں کو جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔