پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کا سالا ہی قاتل نکلا
09-11-2025
(لاہور نیوز) نشتر کالونی میں پراپرٹی ڈیلر کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس نے مقتول کے سالے سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن نے ٹیم کے ہمراہ 24 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کیا، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے 20 ملین روپے ہتھیانے کیلئے شہری ارشاد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ ایس پی کے مطابق مرکزی ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر قتل کا منصوبہ بنایا جبکہ واردات کے بعد اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا تھا، حیران کن طور پر مرکزی ملزم مقتول کے بہنوئی ہونے کے ساتھ ساتھ قتل کی ایف آئی آر درج کروانے، تدفین اور دیگر معاملات میں بھی پیش پیش رہا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم نے ایف آئی آر میں موقع کا گواہ بننے کی بھی کوشش کی تاکہ شک اس پر نہ آئے۔