اساتذہ کے لیے ٹیچنگ لائسنس لازمی قرار
09-11-2025
(ویب ڈیسک) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے لیے ٹیچنگ لائسنس لازمی قرار دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس لائسنس کا اجراء ٹیسٹ کے ذریعے کیا جائے گا اور یہ 5سال کے لیے مؤثر ہو گا۔
لائسنس 3 کیٹیگریز پر مشتمل ہو گا پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری۔اب نئی بھرتیاں اور پروموشنز صرف ان ہی اساتذہ کو دی جائیں گی جن کے پاس یہ لائسنس ہو گا۔ ٹیسٹ کے سلیبس میں سکول سبجیکٹس، جنرل نالج اور آئی ٹی سکلز شامل ہوں گی۔ فی الحال ٹیسٹ لینے والی ایجنسی کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم لائسنس سرکاری اور نجی دونوں سیکٹرز کے اساتذہ کے لیے لازمی ہو گا، بغیر لائسنس کے کسی بھی استاد کو سکول میں تدریس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹیچنگ لائسنس کے اجرا کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گی۔