سی سی ڈی لاہور کے مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک، 2 فرار
09-11-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سی سی ڈی اور مختلف علاقوں کے ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلوں میں مجموعی طور پر 6 ملزمان ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔
جوبلی ٹاؤن میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان ارشاد، ابراہیم اور فاروق مارے گئے، تاہم یہ ہلاکتیں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی،دوموریہ پل کے قریب ایک اور مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ملزمان اسلم اور جمیل ہلاک ہوگئے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم منشا زخمی ہو کر ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ ہلاک ملزمان کے باقی ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔