پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں سروے کیلئے مزید عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

09-10-2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کو مؤثر اور تیز تر بنانے کیلئے مزید سروے عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

فی الوقت صوبے بھر میں 5 ہزار 362 سروے کنندہ مختلف علاقوں میں کام کر رہے ہیں جو متاثرہ خاندانوں، مکانات، کھیتوں اور مویشیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔ حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والی وسیع تباہ کاریوں کے پیش نظر یہ تعداد ناکافی قرار دی گئی ہے، مزید عملے کی بھرتی سے امدادی سروے کے عمل کو نہ صرف تیز کیا جا سکے گا بلکہ اسے زیادہ شفاف بھی بنایا جا سکے گا، جس سے متاثرہ خاندانوں کو بروقت معاوضہ اور امداد فراہم کرنے میں آسانی ہو گی۔ اربن یونٹ نئے سروے عملے کی بھرتی کے قواعد و ضوابط طے کرے گا جبکہ یہ بھرتی کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔