انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید تنزلی
09-10-2025
(ویب ڈیسک)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 26 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی کیساتھ 281 روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔