ڈی جی ایل ڈی اے کی غیر ضروری روڈ ڈیوائیڈر سروس لائن ختم کرنیکی ہدایت

09-10-2025

(لاہور نیوز) ڈی جی ایل ڈی اے فاروق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ سڑک کشادہ کرنے سے ٹریفک کی روانی میں سہولت ہو گی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے مین بلیوارڈگارڈن ٹاؤن، سبزہ زار اور ایف ٹی سی جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ برکت مارکیٹ تا کلمہ چوک انڈر پاس کے ایک طرف واسا نے سیوریج لائن ڈال دی ہے جس کے بعد ایل ڈی اے سڑک کی ری سٹوریشن کا کام کر رہا ہے۔ دوسری جانب ڈی جی نے مین بلیوارڈ گارڈن ٹاؤن سے غیر ضروری روڈ ڈیوائیڈر، سروس لائن ختم کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ سڑک کشادہ کرنے سے ٹریفک روانی میں سہولت ہو گی جبکہ سڑک کی ری سٹوریشن کا کام دو فیز میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے ماڈل پر کیا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایف ٹی سی جوہر ٹاؤن کو جلد ری پلاننگ کے بعد مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا، ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے سبزہ زار مین بلیوارڈ اور رائیونڈ روڈ کا بھی وزٹ کیا گیا۔